واشنگٹن،7جون(ایجنسی) رمضان کے مقدس مہینے کا آغاز پرصدر امریکہ بارک اوبامہ اور امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ نے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو نیک تمنائیں پیش کی ہیں۔
اپنے تہنیت پیغام میں مسٹر اوبامہ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کے لیے یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب توجہ، غوروفکر اور عفو و درگزر، صبر اور لچک کے جذبے کے ساتھ اُن لوگوں کی طرف توجہ مرکوز کی
جاتی ہے جو ہمدردی کے مستحق اورکم خوش نصیب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ اس ماہ میں جب خاندان اور ہمسائے افطار کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں اور پوری دنیا میں کھانے کی میزوں پر بہترین کھانے چُنے جاتے ہیں لہذا' غور و فکر کے اس مہینے میں، ہم اُن لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو نہیں بھول سکتے جو پوری دنیا اور ہمارے اپنے ہمسایوں کے یہاں تصادموں اور جدوجہد کے نتیجے میں بے گھر ہو گئے ہیں۔